غزل
کچھ تو دور جہاں سے تاریکی کرنا
علم کے روشن چراغ سے روشنی کرنا
قولِ نبی سے ہی پائے گا صحت یابی
مریضِ جہل کا اور کیا دوا پانی کرنا
سیکھ لو ، سکھاتا ہوں تجھ کو بڑا ہنر
بڑا ہنر ہے ، آدمی کو آدمی کرنا
سو بار موت مرنے سے دیتا ہے نجات
آدمی کا ایک بار موت سے دوستی کرنا
درحقیقت موت ہے امین ، زندگی نہیں
بندے کا سو خُدائوں کی بندگی کرنا
Web Site
PRESENTED BY