Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے      

 رزق کا ملک کون ؟

فرمایا کہ بیعت یوں لیجئے:

علی ان لا یشرکن با اللہ شیئا ولایسرقن ولا یزنین ولا یقتلن اولا دھن ۔

''اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی۔''

نہ ماں کو نہ باپ ،نہ بھائی کو نہ بہن کو،نہ شوہر کو،نہ بہنوئی کو، نہ نندوئی اور نہ اپنے نفس کو،اللہ تعالی کے حکم کے مقابلہ میں کسی کا حکم نہیں مانیں گی۔

''چوری نہیں کریں گی،بدکاری نہیں کریں گی،اپنی اولادکوقتل نہیں کریں گی۔''

   اس زمانہ میں اولاد کو قتل کرنے کا دستور تھا ''بعض لوگ تو صرف لڑکیوں کو قتل کرتے تھے - اس جہالت سے کہ  کوئی داماد نہ بن جائے''اور بعض لوگ لڑکوں  اور لڑکیوں دونوں ہی کو قتل  کرتے تھے کہ رزق  کہاں سےآئے گا؟ جیسے آج کل کی  نالائق حکومتوں کا خیال ہے ، جب لوگ کوئی دعوت کرتے ہیں تو پچاس کو بلانا ہو تو  احتیاطاً ساٹھ (60) کا کھانا تیار کرواتے ہیں  تاکہ وقت  پر کم  نہ پڑ جائے ، ضبط تولید کے مشورے دینے  والوں کو  اتنی  عقل بھی نہیں  کہ  ہم تو سو (100) کی دعوت  کریں تو ایک سوپچیس (125)کا کھانا پکوائیں ،اور اللہ تعالی نے جتنے نفوس پیدا فرما دئیے کیا ان کو اس کا علم ہی نہیں کہ ہمیں کتنے نفوس کو کھانا کھلانا ہے، اپنی عقل کو اللہ تعالی کے علم و مصلحت سے بڑی سمجھتے  ہیں،معاذ اللہ! معاذ اللہ! اللہ تعالی کو بے وقوف سمجھتے ہیں گویا اللہ تعالی کو یہ پتا ہی نہیں کہ ہم جتنی روحیں پیدا کر رہے ہیں ان سب کا انتظام کرنا ہے، یا یہ کہ معاذ اللہ! اللہ تعالی کہیں کسی کونے میں سوئے پڑے ہیں اور روحیں خود بخود نکلی چلی جا رہی ہیں، ان کو پتا ہی  نہیں کہ کتنی پیدا ہو گئیں؟ہائے آج کےمسلمان کو کیا ہو گیا؟کہلائیں مسلمان اور ایسے نظریات ؟ یا اللہ ! یا تو یہ لوگ اسلام کا دعوی چھوڑ دیں یا ان کوصحیح مسلمان بنا دے ۔

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN