Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے      

اولاد کے قتل سے بڑا جرم :

وہ لوگ اولاد کواس لئے قتل کرتے تھے کہ رزق کہاں سےآئےگا؟قتل کر کے ان  کی دنیوی زندگی ختم  کر دیتے تھے ، مگراس سے بچوں کا فائدہ ہو جاتا تھا ، وہ یوں کہ وہ بالغ ہو کر حالت کفر میں مر جاتے تو جہنم میں جاتے ، مگر بچپن میں مر جانے کی وجہ سےجنت میں جائیں گے اگر جنت میں نہ بھی گئے تو جہنم میں نہیں جائیں گے،کفار کے نابالغ اولاد مر جائے تواس میں کچھ اختلاف ہے لیکن بہرحال جہنم میں نہیں جائیں گے، عذاب سےبچ گئے ، دنیا کی زندگی باقی نہیں رہی ، بہر حال مرنا تو تھاہی ذرا پہلے مر گئے ، مگر آج کا مسلمان اپنے ہاتھ سے اپنی اولاد کو جہنم میں دھکیل رہا ہے ، کافر قتل کر کے اولاد کو جہنم سے بچا لیتے تھے اور آج کا مسلمان اپنے ہاتھ سے اپنی اولاد کو جہنم میں دھکیل رہا ہے ، برے ماحول میں بھیجنا ، برے معاشرہ میں تربیت دلانا اپنے ہاتھوں سے جہنم میں بھیجنا ہے ۔

فرمایا کہ اس بات پر بیعت کریں کہ اپنی اولادکوقتل نہیں کریں  گی،اللہ ! ذرا سوچئے کہ آج کل آپ لوگ اپنی اولاد کو قتل کرنے سےکہیں زیادہ سخت سزادےرہےہیں یا نہیں دے رہے؟جہنم میں بھیج رہے ہیں یا نہیں۔

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN