Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے      

 رسول کا عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ

       یہ یاد رکھیں کہ عورتیں جب رسول کی خدمت میں بیعت کے لئے حاضر ہوتی تھیں تو پردہ میں ہوتی تھیں، پردہ ہی کا بیان چل رہا تھا ،اس لئے یہ بتا رہا ہوں ،رسول کی ذات گرامی،اشرف المخلوقات اور  امت کی عورتیں جن کورسول کی ذات گرامی پرایمان ہے، وہ عورتیں جو ایمان لانے کے   لئے بیعت ہونا چاہتی ہیں تو وہ بھی پردہ سے ،رسول کے  یہاں  پردہ  ہو رہا ہے ''آپ پردہ  کروا رہے ہیں ''اب آپ  سوچیں کہ وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم تو بڑے پاک دامن ہیں ہمارے یہاں پردہ کی ضرورت نہیں ''کیا رسول سے بھی یہ لوگ زیادہ پاک دامن ہیں؟ اور صحابیات رضی اللہ تعالی عنہن یعنی صحابی عورتوں سے ان کی خواتین زیادہ پاک دامن ہیں؟ رسول کی  ازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہن جو امت کی مائیں ہیں ان کو بھی صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے پردہ تھا،توکیا آج کل کی عورتیں جو نماز بھی صحیح نہیں پڑھ سکتیں،بلکہ پاکی اور پلیدی تک کی تمیز نہیں رکھتیں ان سے زیادہ  پاک دامن ہیں؟کچھ سوچناتوچاہئے کچھ غور کرنا چاہئے۔

صحیح بخاری کی حدیث  ہے کہ بیعت کے وقت کوئی عورت اپنا ہاتھ رسول کے ہاتھ میں نہیں دیتی تھی ، خواتین سے بیعت کا یہ طریقہ نہیں تھا کہ رسول  ان کا ہاتھ پکڑیں ،ہا تھ کے اشارہ سے بیعت ہوتی تھی،ہاتھ میں ہاتھ   نہیں لیا جاتا تھا،رسول پوری امت کے رسول ہیں،اور والد کے قائم مقام ہیں،یہ تعلق اور یہ رابطہ اورپھررسول کی ذات اقدس،اس پر پردہ کا اتنا اہتمام۔

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN