Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے      

معیاری ایمان

ہاں تو بات چل رہی تھی کہ ہر گز  ایمان کا دعوی قبول نہیں ہو گا جب تک کہ آپس کے معاملات  میں  رسول اللہ کا حکم تسلیم نہیں کر لیتے  ، صرف  یہی نہیں کہ حکم تسلیم کر لیں اس کے سا تھ ساتھ یہ بھی ہے کہ آپ کے حکم میں ذرہ برابر بھی شک و شبہہ نہ ہو ، اس پر عمل کرنے میں ذرہ برابر بھی نا گواری نہ ہو ، تو مو من ہوں گے ورنہ مو من نہیں ہوں سکتے ،لوگ کہتے ہیں کہ یہ پردہ وردہ کے احکام بہت مشکل  ہیں، آج کل ان پرعمل کرنا بہت مشکل ہے، ذراسوچئےکہ اگر کسی حکومت نے ایسے قوانین بنا دئیے جن پر رعیت کو عمل کرنا مشکل ہو توکیا ہو گا؟ لوگ شور کریں گے کہ یہ بہت سخت قانون ہے، اس پرعمل کرنا بہت مشکل ہے، یہ تو ظلم ہے، یہ حکومت بڑی ظالم ہے، اس کے خلاف جلسے کرو،جلوس نکالو، مردہ باد کے نعرے لگاؤ وغیرہ وغیرہ ۔

آج بھی اسلام پرعمل کرناآسان ہے

سوکیاآپ کا یہ خیال ہے کہ اللہ تعالی بھی معاذ اللہ ! ایسےہی ظالم ہیں کہ ایسے احکام نازل کر دئیے جن پرانسان عمل نہیں کرسکتا، وہ تو یہ  فرماتے ہیں کہ ہم بالکل ظلم نہیں کرتے، ہم بڑے رؤف ہیں ، بڑے ہی رحیم ہیں، بڑے رحمن ہیں، ہم کبھی ظلم نہیں کرتے۔

یریداللہ بکم الیسرولایریدبکم العسر۔(2 : 125 )

   ہم تمہارے ساتھ محبت کا معاملہ  کرتے ہیں ، ہم تو آسان آسان احکام دیتے ہیں ، ہم تکلیف  نہیں پہنچانا چاہتے ، سوچئے تو رب کریم کے دئیے ہوئے ا حکام ہیں ۔پر وہ بار بار فرما رہے ہیں کہ یہ بہت آسان ہیں ، بہت آسان بہت ہی آسان  ،اور مسلمان اللہ تعالی کا بندہ کہلا کر آج  یہ کہتا ہے کہ نہیں ان پر تو عمل ہو ہی نہیں سکتا آج کے معاشرہ میں نہیں ہو سکتا ، میرے بارے میں تو لوگ  یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو شروع ہی سے ایسے معاشرہ میں ہے ، اس کے لیے کرنا کرانا کچھ نہیں ، اکیلا بیٹھا ہوا ہے ، کہیں آنا نہ جانا ، کسی سے نہ میل نہ جول ، ارے !  میں بھی اسی دنیا میں پیدا ہوا ہوں ، اور اسی دنیا میں رہ رہا  ہوں ،اب بھی رہ رہا ہوں ، کہیں اوپر سے گر پڑا  نہیں، میرا  بھی  خاندان ہے  ،اچھا  مجھے چھوڑیئے میں ایسی خواتین کے بارے میں بتا تا رہتا ہوں جن کا   پورا خاندان بے پردہ تھا   ، اور وہ امریکہ میں خود گاڑی چلایا کرتی تھیں ، ایک  نہیں  کئی ایسی مثالیں ہیں ، ان خواتین کے قلب پر جب اللہ تعالی کی رحمت نازل ہوئی تو انہوں نے  وہ  پردہ  کیا   وہ  پردہ کیا کہ مثال قائم کر کے دکھا دی ، ان کے پردہ پر پورا  خاندان ناراض ہے ، ان کی بہنیں ناراض ، بہنوئی ناراض ، نندوئی ناراض ، ماں باپ ناراض ، بھاوجیں ناراض ، اور خود کس ماحول میں رہیں ؟ امریکہ میں،اور امریکہ میں گاڑ ی خود چلاتی تھیں کیاانکاخاند ان نہیں ہے ؟ان کی محببور یاں نہیں ہیں؟کچھ تو سوچیں، انہوں نے پردہ کے حکم پرعمل کیسےکرلیا؟ بات یہ ہے کہ اگرانسان ہمت کر لیتا ہے تو پھر کوئی مجبوری سامنےنہیں آتی، اور جب کام کرنا ہی نہیں ہے تو ہزاروں  مجبوریاں ہیں، یا اللہ!  تیری وہ رحمت جو ان خواتین کے دلوں پر نازل ہوئی تیرا وہ کرم جس نے ان کی ایسی دستگیری فرمائی کہ ان کے دلوں میں ایساعظیم انقلاب آگیا کہ تیرے حکم کے سامنے کسی کی ناراضگی کی کوئی پروا نہ رہی، یا اللہ! تو یہی رحمت سب مسلمانوں پر نازل فرما، اورسب کی ایسی ہی دستگیری فرما۔

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN