Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے        

دنیا میں جنت کے مزے کیسے حاصل ہوتے ہیں ؟

اللہ تعالی کی خاطر جو شخص دنیا کے تعلقات کو چھوڑ دیتا ہے اس کو دنیا ہی میں جنت کے مزے آتے ہیں، جس نے اللہ تعالی کے لئے، اپنے وطن آخرت کے لئے، آخرت کے عذاب سے بچنے کے لئے دنیا والوں کو چھوڑ دیا، ان سے منہ موڑ لیا وہ کامیاب ہو گیا، اللہ تعالی اس کے دل کو ایسے سرور اور ایسی لذت سے نوازتے ہیں کہ دنیا بھر کی لذتیں اس کے سامنے گرد ہیں ؂    

لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہد 

  ہائے ! کمبخت تو نے پی ہی نہیں

ذرا پی کر تو دیکھو ، ذرا اس کی لذت حاصل کر کے تو دیکھو ، یا اللہ ! تو ہمتیں بلند فرما دے ، پردہ کی آیت سورہ نور میں نازل ہوئی اللہ کرے سورہ نور سے نور مل جائے، یا اللہ ! تو سورہ نور سے ہمیں اپنا وہ نور عطاء فرما جس کے سامنے دنیا بھر کے تعلقات و اعتراضات سب کافور ہو جائیں ، ہمارے دلوں میں یہ نور اتار دے جو تمام ظلمات کو کافور کر دے ، سورہ نور میں عورتوں کو خاص طور پر خطاب فرما کر پردہ کے احکام بتائے گئے ہیں : ''اے نبی ( ) آپ مؤمن عورتوں سے بھی فرما دیجئے ''اب آپ یہ فیصلہ خود کر لیں کہ ''مؤمنات'' کی فہرست میں شامل ہیں یا نہیں ؟ دلوں میں ایمان کی کوئی رمق ہے یا نہیں؟ یا اللہ ! تو سب کو مؤمنین و مومنات کی فہرست میں داخل کر دے ، ایمان کامل عطاء فرما ، قرآن کریم پر اعتماد و اعتقاد عطاء فرما ، عمل کرنے کی توفیق عطاء فرما ۔

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN