Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے      

آج کے مسلمان کا دل ڈاکو سے بھی سخت ہے :

فضیل بن عیاض رحمہ اللہ تعالی بہت مشہور بزرگ گزرے ہیں، یہ پہلے بہت بڑے ڈاکو تھے ، ایسے خطرناک اور مشہور ڈاکو کہ قافلے ان کی خبر سن کر   راستہ چھوڑ دیتے تھے ، ان کو کسی عورت سے عشق ہو گیا ، اس عورت کو اس کے مکان سے اٹھا کر لے جانے کی غرض سے صحن کی دیوار پر چڑھے ، اندر کوئی تلاوت کر رہا تھا، اس نے یہ آیت پڑھی :

الم یأن للذین امنوا ان تخشع قلوبھم لذکر اللہ وما نزل من الحق ۔ ( 57 ۔ 16 )

''کیا ابھی ایمان والوں کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کا ذکر اور قرآن کریم سن کر نرم ہو جائیں ۔''

فضیل بن عیاض کے کان میں یہ آواز پڑی ، ان کے دل پر ایسا اثر ہوا کہ وہی سے    

"بلی قد ان یا رب بلی قد ان یا رب"

 ہاں میرے رب وقت آگیا ، ہاں میرے رب وقت آگیا'' پکارتے ہوے واپس لوٹ آئے اور ایسی توبہ کی اور اللہ تعالی کے ساتھ ایسی محبت کا تعلق جوڑا کہ مشہور اولیاء اللہ کی صف میں جا پہنچے ۔ ذرا غور کیجئے آج کے مسلمان کا دل اس زمانہ کے ڈاکوؤں کے دلوں سے بھی زیادہ سخت ہے کہ اس پر قرآن کا کوئی اثر نہیں ہوتا ، اللہ تعالی اس قوم پر رحم فرمائیں ، اللہ تعالی سے یوں دعاء کیا کریں کہ یا اللہ ! تیری وہ رحمت جس نے فضیل بن عیاض رحمہ اللہ تعالی کے دل کی کایا پلٹ دی وہ رحمت ہمارے دلوں پر بھی نازل فرما ۔ 

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN