( 3 ) بہت سے لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ بزرگوں سے بالخصوص اپنے پیر سے پردہ کی ضرورت نہیں ، شاید یہ لوگ انہیں نامرد سجمھتے ہیں ۔
یہ بہت سخت جہالت ہے ، بزرگوں میں تو لطافت مزاج کی وجہ سے شہوت اور بھی زیادہ تیز ہوتی ہے ، اور عفت کی وجہ سے قوت باہ بھی بہت زیادہ ہوتی ہے ، البتہ ان میں نفس پر ضابط رکھنے کی ہمت ہوتی ہے ، اس کے باوجود ان کے سامنے بے پردہ جانے میں چار گناہ ہیں ؛
1 ۔ شریعت کے حکم کی مخالفت ، میں پہلے بتا چکا ہوں کہ رسول ﷺ سے بھی خواتین کو پردہ کرنے کا حکم تھا ، خواتین بھی کیسی ؟ صحابیات رضی اللہ تعالی عنہن ، کیا کوئی بزرگ رسول ﷺ سے بھی بلند مقام پر پہنچ سکتا ہے ؟
2۔ قصداً شہوت انگیزی کے مواقع فراہم کرنا ، یہ حقیقت بتا چکا ہوں کہ بزرگوں میں دوسروں سے زیادہ شہوت ہوتی ہے ۔
3 بے پردہ سامنے جانے والی عورت کے دل میں رغبت پیدا ہو جانے کا خطرہ ہے ۔
4 بسا اوقات یہ رغبت ابتلاء کا سبب بن جاتی ہے، بالخصوص یہ عذاب ان لوگوں پر آتا ہے جو نفس کو خطرہ سے محفوظ سمجھتے ہیں ، جیسا کہ ایک بزرگ کے پاس باندی چھوڑنے کا قصہ بتا چکا ہوں ۔
یہ حقیقت بھی خوب اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ جو بزرگ یا پیر عام عورتوں یا خاص مریدینوں کو بے پردہ سامنے آنے سے نہیں روکتا ، وہ بزرگ ہر گز نہیں ہو سکتا ، درحقیقت وہ بزرگ کی صورت میں بھیڑیا ہے ۔
N.W.F.P PAKISTAN