Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے        

مدت تک بے پردہ رہنے سے پردہ معاف نہیں ہوتا :

( 4 ) بعض عورتیں کہتی ہیں کہ ہم نے فلاں فلاں سے مدت تک پردہ نہیں کیا ، ان کے سامنے آتے رہے ، وہ ہماری شکل و صورت کو خوب اچھی طرح دیکھ چکے ہیں ، اب ان سے پردہ کرنے کا کیا  فائدہ ؟ یا کہتی ہیں کہ جوانی میں تو پردہ کیا نہیں اب بڑھاپے میں کیا پردہ کریں ؟ یہ بھی بے سمجھی کی بات ہے ، اگر کوئی سالہا سال کسی گناہ میں مبتلا رہے تو وہ گناہ اس کے لئے حلال نہیں ہو جاتا ، بلکہ اس پر تو فرض ہے کہ اور بھی زیادہ توجہ سے مالک کے سامنے خوب گڑ گڑا کر توبہ کرے ، ساری عمر گناہوں میں گذار دی تو اب بڑھاپے میں جبکہ قبر میں پہنچنے والے ہیں ، حساب و کتاب بہت قریب ہے، بہت جلد ہی مالک کے سامنے پیشی ہونے والی ہے ، اب تو توبہ کر لو ؂  

ظالم ابھی ہے فرصت توبہ  نہ دیر کر 

 وہ بھی گرا نہیں جو گرا پھر سنبھل گیا

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN