Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے        

بے پردہ لوگوں کے ہزاروں اللہ :

اس آیت پر بیان شروع ہوا تھا :

یایھا النبی اذا جاءک المؤمنت یبایعنک علی ان لایشرکن باللہ شیئا ولا یسرقن ولا یزنین ولا یقتلن اولادھن ولا یأ تین ببھتان یفترینہ بین ایدیھن و ارجلھن ولا یعصینک فی معروف فبا یعھن واستغفر لھن اللہ ان اللہ غفوررحیم ۔ (20۔12) 

 ''اے نبی آپ کے پاس جب بیعت ہونے  کیلئے مؤمن عورتیں آئیں تو ان چیزوں پر بیعت فرمائیں :

ان لا یشرکن باللہ شیئا ۔

''اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی۔''

ذرا پہلے ہی مرحلہ پر اپنا امتحان کر لیجئے،  جو عورتیں یہ کہتی ہیں کہ چچا زاد اور پھوپھی زاد سے پردہ ہو گا تو فلاں ناراض ہو جائیں گے، ماموں زاد اور خالہ زاد سے  ہو گا تو فلاں ناراض ہو جائیں گے،دیور سے ہوا تو فلاں ناراض ہو جائینگے ، اللہ تعالی تو فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی ایک کو بھی شریک نہ کرو، اور آج کل کی مسلمان کہلانے والیوں کے کتنے اللہ ہیں؟ چچا زاد بھی اللہ ،پھوپھی زاد بھی اللہ،ماموں زاد بھی اللہ،خالہ زاد بھی اللہ، دیور بھی اللہ،جیٹھ بھی اللہ، بہنوئی بھی اللہ ، نندوئی بھی اللہ ، یہ تو میں نے ہر ایک قسم میں سے ایک ایک گنوایا ہے ،  اور اگر کسی کے چچا دس ہوں اور ہر ایک کے دس بیٹے ہوں تو چچا زاد ایک سو ہو گئے، اسی طرح ہر ایک قسم میں سے  سو سو لے لیں، تو تقریبا ایک ہزار تو یہی بن  گئے،اور پھر چچا کیا کہے گا؟ چچی کیا کہے گی؟ ماموں کیا کہے گا؟ ممانی کیا کہے گی؟ پھوپھا کیا کہے گا؟ پھوپھی کیا کہے گی؟ ارے اللہ جانے کتنے اللہ بنیں گے۔  

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN