میں اس قرآن کے احکام بتا رہا ہوں جسے آپ لوگوں نے لڈو کھانے اور چائے پینے کا دھندا بنا رکھا ہے۔
اس قرآن کریم میں جتنے بھی حروف ہیں ان میں سے ایک ایک حرف پر آپ لوگوں نے ''خوانیوں'' میں کم از کم دس دس پیالی چائے پی ہو گی اور اتنے ہی لڈو کھائے ہونگے اور احکام قرآنی پر عمل کرنا تو در کنار اتنی ''خوانیوں'' کے بعد بھی یہ جو احکام بتا رہا ہوں کبھی آج تک آپ نے سنے بھی ہیں؟ آپ تو بس سمجھتے ہیں کہ بڑا اچھا قرآن دیا ہے، قربان جاؤں اللہ تعالی کے ،یاد رکھیے! ایک روز حساب ہو گا ،پوچھا جائے گا کہ قرآن کا کیا مقصد سمجھتے تھے؟ اور رسول ﷺ اللہ تعالی کی بار گاہ میں یوں شکایت کریں گے :
یا رب ان قومی اتخذوا ھذا القران مھجورا۔( 25۔30)
''اے میرے رب !میری امت نے اس قرآن کو بالکل چھوڑ رکھا تھا۔''
للہ ! سوچئے اس وقت آپ کے پاس کیا جواب ہو گا ۔
N.W.F.P PAKISTAN