( 1 ) بعض خواتین کہتی ہیں کہ ہم نے تو اپنے دیوروں کو بچپن سے پالا ہے اس لئے ہم تو ان کی ماں جیسی ہیں ، ان سے کیا پردہ ؟ اسی طرح بعض مرد کہتے ہیں کہ فلاں لڑکی تو میری بیٹی کی طرح ہے ، یا لڑکی کہتی ہے کہ فلاں شخص تو میرے ابا کی عمر کا ہے اس سے بھلا کیا پردہ ؟
اس قسم کے خیالات دین سے بے فکری اور جہالت کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ، قیامت میں اللہ تعالی کے سامنے ایسے فریب کام نہیں دیں گے ، میں اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کے واضح اور صاف صاف احکام سنا چکا ہوں کیا رسول ﷺ امت کی عورتوں کے لئے والد کی طرح نہیں تھے ؟ پھر پردہ کا حکم کیوں فرماتے تھے ؟ ایسے کھلے احکام میں بہانہ تراشی وہی شخص کرسکتا ہے جس کا دل اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی محبت اور فکر آخرت سے بالکل خالی ہو
N.W.F.P PAKISTAN