Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے        

شرعی پردہ کیلئے الگ مکان ضروری نہیں :

( 6 ) بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کئی بھائی یا بہت سے رشتہ دار ایک ساتھ ایک ہی مکان میں رہتے ہیں ، الگ مکان لینے کی گنجائش نہیں اس لئے پردہ مشکل ہے ۔  

اس کا جواب یہ ہے کہ شرعی پردہ کے لئے الگ مکان لینے کی کوئی ضرورت نہیں ، شریعت بہت آسان ہے ، اللہ تعالی کی رحمت اپنے بندوں پر بہت وسیع ہے ، وہ بندوں کو تکلیف اور تنگی میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے ، بلکہ راحت و سہولت میں رکھنا چاہتے ہیں ، شرعی پردہ کے بارے میں ان کی دی ہوئی سہولتوں اور کرم نوازی کی تفصیل سنیں ، رحمت ہی رحمت ہے ، رحمت ہی رحمت  ، سراپا رحمت ، اگر کسی کے دل میں ذرہ بھر بھی احساس ہو تو اس رحیم و کریم کی مہربانیوں ، کرم نوازیوں اور احکام میں دی ہوئی سہولتوں پر قربان ہوجائے اور مر مٹنے کے لئے بے تاب ہوجائے ، یا اللہ ! تو سب کے دلوں  کو احساس اور محبت سے منور فرما، شکر نعمت سے معمور فرما ، ناقدری اور ناشکری سے حفاظت فرما، تیری وہ رحمت جس کی وجہ سے تو نے ایسے آسان احکام دیئے ، اسی رحمت کے صدقہ سے تجھ سے شکر نعمت کی توفیق طلب کرتے ہیں ، سب کے دلوں پر اپنی وہی رحمت نازل فرما ۔

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN