Contact Us                                      ھم سے رابطہ کجیئے      

کن عورتوں سے نکاح کرنا حرام  ہے :

(5) حرمت علیکم امھتکم و بنتکم واخوتکم و عمتکم وخلتکم وبنت الاخ وبنت الاخت وامھتکم التی ارضنکم واخوتکم من الرضاعۃ وامھت نسائکم وربائبکم التی فی حجورکم من نسائکم التی دخلتم بھن فان لم تکونو ا دخلتم بھن فلا جناح علیکم و حلائل ابنائکم الذین من اصلابکم وان تجمعوا بین الاختین الا ما قد سلف ان اللہ کان غفورا رحیما۔ ( 4 ۔ 23 )

اللہ تعالی نے اس آیت میں ان عورتوں کی تفصیل بتائی ہے جن سے نکاح حرام ہے (1) ماں، دادی اور نانی بھی اس میں داخل ہیں (2) بیٹی ،پوتی اور نواسی بھی اس میں داخل ہیں (3)بہن (4) پھوپھی (5)خالہ (6)بھتیجی (7)بھانجی (8)رضاعی ماں (9)رضاعی بہن، اس میں دوسرے رضاعی رشتے بھی داخل ہیں،مثلاً رضاعی بھتیجی، بھانجی، پھوپھی، خالہ وغیرہ (10) ساس (11) بیوی کی بیٹی، بشرطیکہ بیوی سے صحبت کی ہو،اگر کسی سے نکاح کیا مگر اس سے صحبت نہیں کی ،صحبت سے پہلے ہی وہ مرگئی یا اس کو طلاق دے دی تو اس کی بیٹی حرام نہیں،(12) بہو (13) دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنا ، یعنی سالی  اس وقت تک حرام ہے جب تک اس کی بہن نکاح میں ہے، بیوی کی موت یا طلاق کے بعد اس کی بہن حلال ہے، مقصد یہ ہے کہ سالی ہمیشہ کے لئے حرام نہیں۔

اس سے پہلے جو بارہ رشتے مذکور ہیں وہ سب عورتیں ہمیشہ کے لئے حرام ہیں ایک اور قسم بھی ہمیشہ کے لئے حرام ہے جس کا بیان اس آیت میں ہے:

ولا تنکحوا ما نکح اباؤ کم من النساء الا ما قد سلف انہ کان فاحشۃ و مقتا و ساء سبیلا۔ (4 ۔ 22  )

یعنی باپ کی بیوی، کل تیرہ ہو گئیں، ان میں سے کسی کے ساتھ کبھی بھی نکاح نہیں ہوسکتا ۔

اسلام اور عقل دونوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ پردہ صرف ایسی عورت کو نہیں جو ہمیشہ کے لئے حرام ہے اور کسی صورت میں بھی اس سے نکاح نہیں ہوسکتا ، اور ہر وہ عورت جس سے کسی وقت بھی نکاح کا امکان ہو اس سے پردہ فرض ہے، اسلئے خوب سمجھ لیں کہ قرآن کریم میں جو تیرہ قسم کی عورتوں کو ہمیشہ  کے لئے حرام قرار دیا گیا ہے ان کے سوا ہر عورت سے نکاح صحیح ہے، چنانچہ محرمات کی تفصیل بیان فرمانے کے بعد ارشاد ہے :

واحل لکم ما وراء ذلکم۔(4۔24 )

''ان محرمات کے سواباقی سب عورتیں حلال ہیں ۔'' اس لئے ان پر  پردہ فرض ہے۔           

NEXT  BACK  HOME

MOBILE

0321-9743296

0334-8930641

E-MAIL

aminshah63@yahoo.com

aminshah@aminshah.itgo.com

WebSite

http://www.aminshah.itgo.com

N.W.F.P PAKISTAN